gay byu hookups hookup Parsippany NJ whisper hookup hookup hotshot mature a v hookup on xbox 360 gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتخابات ہوکر رہیں گے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  اب کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دونگا، انتخابات ہوکر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لے کر آئی، الیکشن والی تجویز سےاتفاق کیا، میں استعفے اور تحریک عدم اعتماد کی تجویز کیسے مان سکتا تھا۔

توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے

سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا کہ ساڑھےتین سال بعد انکوتوشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

عمران خان نے کا کہ توشہ خانہ سےچیزیں 50 فیصد قیمت ادا کر کے خریدیں، ہم نےتوشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا، کوئی ڈیل کی ہےتوبتائیں۔

عمران خان نےد ورہ روس کے حوالے سے کہا کہ میں اس لیےنہیں بول رہا کہ مضبوط ،متحد فوج پاکستان کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ملک ہیں، مضبوط فوج ہماری سلامتی کی ضامن ہے، کوئی ایسی بات نہیں کروں گاجس سےملک کونقصان پہنچے۔

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر نے عمران خان کے رات گئے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ روس کے دورے کے معاملے پر فوج آن بورڈ تھی، روس جانےسے پہلےجنرل باجوہ کو فون کیا، جنرل باجوہ نے کہا ہمیں روس جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنی گالہ کی سڑک، دفترکےاخراجات، ملازمین کی تنخواہیں خود ادا کرتا ہوں۔

قوم نے سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا

عمران خان نے کہا کہ ہمیں غیرضروری طور پر عدالتی محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی، قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا، بھارت امریکا نے ڈو مور کی بات کی تو کوئی نہیں بولا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔

جس طرح عوام ہمارے ساتھ نکلی ایسے کوئی توقع نہیں کررہا تھا، پاکستان نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا۔

عمران خان نے کہا کہ روس سے ہتھیار، تیل، گندم گیس کی بات کی، روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا۔

مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے

عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو یہ سازش آگئی، یہ نیب ایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے، مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے، قوم کو آزادی کےلیے نکلنا ہوگا، آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد کےلئے ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرےخلاف نومبر سےسازش شروع ہوئی جنوری میں تحریک عدم اعتمادلانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانے نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے ۔

گھڑی 5کروڑ کی ہو یا10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں: فواد

انہوں نے کہا کہ یہ سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی وزیراعظم امریکی دھمکی کےسامنے کھڑا نہیں ہوسکےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.