الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹوز الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہیں۔
مراسلے کے مطابق چیف سیکریٹریز انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹریز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ضلعی الیکشن کمیشن سے فوری رابطے کی ہدایت دیں۔
Comments are closed.