عام انتخابات کی تاریخ کےلیے عیدالفطر کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہونے کا امکان ہے۔
عمران خان اور شہباز شریف کو اے پی سی میں بلانے کےلیے رابطے کے گئے ہیں۔
اے پی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ طے کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن کےلیے ایک تاریخ پر اتفاق کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو اکتوبر سے قبل جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مئی کے بعد الیکشن کےلیے رضامند کرنے کی کوشش ہوگی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) سے سعد رفیق اور ایاز صادق کو جماعت اسلامی سے معاملات بڑھانے کےلیے گرین سگنل مل گیا۔
جماعت اسلامی کے پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن کے نامزد وفود سے مزید مزاکرات ہونے کا بھی امکان ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں میں ابتدائی بات کر چکے ہیں۔
Comments are closed.