نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کا سوال مجھ سے نہیں الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں سیلاب متاثرین کے گھر جلد از جلد مکمل کیےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کے انعقاد کےلیے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ کا سوال مجھ سے نہیں الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کےلیے کوششیں ہورہی ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کےلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں کارروائی کے دوران چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کی ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے جلد اچھے نتائج آئیں گے جبکہ سیہون کے گرلز کالج کی عمارت بھی جلد مکمل کی جائے گی۔
Comments are closed.