بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

انتخابات کی تاریخ کا اعلان، وزیراعظم کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہمارے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

شہباز شریف اور کابینہ نے صدر مملکت کے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو غیر آئینی حرکت قرار دیا۔

وزیراعظم کابینہ کی طرف سے صدر عارف علوی کو خط لکھیں گے، جس میں اُن کے اقدام کی مذمت کی جائے گی۔

شہباز شریف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر مملکت نے 9 ماہ پہلے بھی غیر آئینی حرکت کی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران دور میں گوادر پورٹ ٹھپ ہو چکی تھی، آج وہاں ڈریجنگ شروع ہو چکی ہے، وہاں سے گندم کی ترسیل ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.