پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔
حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کی خاطر ہم نے کافی لچک دکھائی۔
نگراں حکومت کی موجودگی میں الیکشن ہوں گے، اسحاق ڈار
دوسری جانب وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے۔ نگراں حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے پر اتفاق ہونا بڑی کامیابی ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کامیابی کے لئے پُرامید ہوں، صدر عار علوی
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی دونوں فریق خلوص کے ساتھ چلیں گی تو تیسرا مرحلہ بھی طے ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں فریقین کے اپنے اپنے موقف ہیں، الیکشن کی تاریخ پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے گا نتائج تسلیم کیے جائیں گے۔دو طرف سے لچک دکھائی جارہی ہے۔
Comments are closed.