منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

انتخابات کیلئے ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

نگراں حکومتوں کو ارسال کردہ خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق الیکشن ایکٹ 2023ء کے بل کا مسودہ سامنے آگیا، کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترامیم کو پیش کیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی پی نے کہا کہ نگراں حکومتیں صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.