منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یک مشت جاری کرنےکی تجویز ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کے لیے وزارتِ خزانہ سے رجوع کرے گا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی، پہلے مرحلے میں یہ 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے۔

الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور 15 ارب میں سے 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔

گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے 5 ارب میں 4 ارب 47 کروڑ روپے استعمال کیے، جبکہ رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارتِ خزانہ کو جمع کرائے تھے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال کے 10 ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.