لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلا کی گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم، وزیر قانون اور وزیرداخلہ پر ذمہ داری ڈالی جائے۔
چوہدری اعتزاز احسن نے گول میز کانفرنس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، موجودہ تنازع کی وجہ پنجاب، خیبر پختونخوا الیکشن ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 90 دنوں میں انتخابات پنجاب اور کے پی کے عوام کا حق ہے، تمام ادارے الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے فرائض سر انجام دیں۔
کابینہ کی منظور کردہ قرارداد غیر آئینی ہے، عدالت اس کا جائزہ لے، عدالت انتخابات میں تاخیر کا جائزہ لے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ پر ذمہ داری ڈالی جائے۔
Comments are closed.