سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے حکم کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات 2024ء کا شیڈول آج ہی جاری ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا جو بھی حکم ہے، اس پر عمل کریں گے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا گیا کہ کیا سمجھا جائے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جس طرح سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں، ویسے ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے دی۔
Comments are closed.