جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے آئندہ انتخابات پر مشاورت کےلیے کل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) جانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق الیکشن کمیش کی آئندہ عام انتخابات کےلیے مشاورت کی دعوت پر پارٹی وفد کل دوپہر 3 بجے ای سی پی جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے ملاقات کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارٹی وفد کی قیادت مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے۔
جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، جلال الدین، مولانا عطا الحق اور دیگر شامل ہوں گے۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر سے ملاقات میں آئندہ قومی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔
Comments are closed.