بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آئینی بہانے نہیں چلیں گے، انتخابات 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آئین کی پاسداری نہیں کی تو آنے والی حکومت سے بھی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
اس موقع پر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات خیبر پختونخوا میں ہیں، سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا تصور بھی ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کا کردار منفی ہے، وزیر اعلیٰ غیر جانبدار نہیں۔
Comments are closed.