بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس: 9 رکنی بینچ میں کون کونسے ججز شامل؟

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لے لیا جس کی سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔ 

ازخود نوٹس کیس پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کل کیس کی سماعت کرے گا۔

اس لارجر بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ 

جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ 

9 رکنی لاجر بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.