مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات ملتوی ہوئے تو ذمے دار تحریک انصاف ہو گی۔
ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات کو روکنے کے لیے پٹیشن دائر کی ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار اختیار کر رہی ہے، پہلے پی ٹی آئی کہتی رہی کہ الیکشن کراؤ، اب آر اوز کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی صوابدید کے تحت آر اوز لگا سکتا ہے، آر اوز کے نوٹیفکیشن کے بعد شیڈول کا آنا اور دیگر چیزیں ٹائم لائن کے ساتھ جاری تھیں۔
ملک احمد خان نے مزید کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کا مینڈیٹ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن معاونت کے لیے کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اداروں میں تقسیم، شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کئی بار آئین کو پیروں تلے روندا۔
Comments are closed.