نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات سے ٹکراؤ نہ ہو اس لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی تاریخیں ایڈجسٹ کی جائیں۔
نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹ بورڈ کے دیگر عہدیدار نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ٹیم ورک کی بدولت ٹیم متحد ہو کر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پی سی بی میں ٹرینرز، سپورٹ اسٹاف اور عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ کے ساتھ انکی بہترین تربیت بھی کی جائے۔ کرکٹ کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
نگراں وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات سے ٹکراؤ نہ ہو اس لیے پی ایس ایل کی تاریخیں ایڈجسٹ کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2025 چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کےلیے مل کر کام کریں، پی سی بی ایونٹ کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کام کرے۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے انعقاد کےلیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
Comments are closed.