پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کے تیر چلادیے۔
ایک بیان میں پی ڈی ایم ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے عام انتخابات کی گارنٹی مانگنے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ملک میں انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا ملکی سیاست میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو ملکی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینے کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ ملک میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے آئی ایم ایف کا نہیں۔
پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی طرف سے بریفنگ اسی شوکت ترین نے دی، جس نے 25 صوبوں کے وزرائے خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہدایات دی تھی۔
Comments are closed.