ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

اناج برآمدگی معاہدے کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کریں، اقوام متحدہ

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے اناج برآمدگی معاہدے کو نقصان پہنچے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بحیرہ اسود میں ہمارے بحری جہازوں پر یوکرین نے ڈرون حملے کیے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین اناج معاہدہ معطلی کی خبروں سے آگاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اناج معاہدہ کے معاملے پر روس کے حکام سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اناج برآمدگی معاہدے سے لاکھوں لوگوں کو خوراک کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.