پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کہتے ہیں کس کے سامنے روئیں، میں کہتا ہوں آئینہ لگالیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اب تک شہر سے کچرا نہیں اٹھایا، بلدیاتی انتخابات نہیں کروائےگئے، پچھلا میئر اختیار اختیارکرتا رہ گیا۔
علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں دیگر جماعتوں کے میئر آئے مگر فائر بریگیڈ ہم نے دی، 2019 میں، میں نے بطور وزیر نالے صاف کروائے، ہم نے 35 ارب روپے لگا کر نالے صاف کروائے، انہوں نے آتے ہی وہاں کچرا دوبارہ بھر دیا، کراچی پھر ڈوبے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد جو وفاق کرسکتا تھا وہ ہم نے کیا۔
Comments are closed.