بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امین الحق کا کورنگی فیکٹری میں جائے وقوعہ کا دورہ، صوبائی وزیر محنت سے استعفے کا مطالبہ

وفاقی وزیر امین الحق نے کورنگی فیکٹری کے جائے وقوعہ پر گئے اور وہاں صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

امین الحق نے سندھ کے وزیر محنت سے فوری استعفےکا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہر واقعے کے بعد سندھ حکومت کارروائی کا دعویٰ کرتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔ فیکٹری میں آگ لگتے وقت ایڈمنسریٹر کراچی دوسروں پر الزام لگا رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.