مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا مواچھ گوٹھ دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ بچوں اورخواتین کے ساتھ ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
امیر مقام نے شیر پاؤ کالونی میں مواچھ گوٹھ دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
اس دوران انہوں نے دھماکے میں ملوث افراد سے متعلق مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔
انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اب تک حوصلہ افزا ہے، افغانستان میں بدامنی ہوگی تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی ایک جماعت کی پالیسی قابل قبول نہیں، حکومت افغانستان کے حوالے سے پالیسی میں تاخیر کر رہی ہے۔
امیر مقام نے کہا ہے کہ جلد پارلیمنٹ میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بات کی جائے۔
Comments are closed.