بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امیر مقام کا کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر ردعمل

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن فیز ٹو کے التواء کے خلاف اپیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے لوگوں کے ذریعے عدالت سے الیکشن ملتوی کرارہی ہے۔

ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ ہم انہیں کسی بھی صورت بھاگنے نہیں دیں گے، حکومت الیکشن نہ کرانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.