بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امید ہے T20 فائنل پاکستان انگلینڈ کا ہو، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ  امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے پاک انگلینڈ سیریز پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا۔

کرسٹین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر دیئے گئے ہیں۔

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرنے اور 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بھی حامی بھرلی ہے، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

علاوہ ازیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.