ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان نے افغان مسئلے میں 80ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا، پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ٹرائیکا پلس میٹنگ میں حصہ لیا، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کمیشن کے ساتھ دورہ آزاد کشمیر میں ہر طرح کا تعاون کیا، کمیشن کے دورے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لینا تھا۔
زاہد حفیظ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور عراق کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، عراق سے زائرین کے ویزے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
Comments are closed.