بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امید ہے نئی حکومت جوہری مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچا دے گی، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہناہے کہ انہیں امید ہے نئی ایرانی حکومت جوہری مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچادے گی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کابینہ اجلاس سے  خطاب میں جوہری مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام تیار تھا لیکن انہوں نےحالیہ انتظامیہ سے موقع لے لیا۔ امید کرتے ہیں نئی انتظامیہ یہ کام مکمل کرلے گی۔

ایران کے سفیر نے الزام لگایا کہ امریکا نے پہلے شام، عراق میں داعش کو پالا اور اب افغانستان میں داعش کو لے کر آیا ہے

ایرانی صدر حسن روحانی 3 اگست کو نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کو اقتدار سونپیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کی مدت صدارت 3 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

جوہری مذاکرات پر ویانا میں اپریل سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کے اب تک چھ دور ہوچکے ہیں، تازہ ترین دور کسی نئی تاریخ کے اعلان کے بغیر 20 جون کو ختم ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.