جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا، اسماعیل ہنیہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا بیان سامنے آگیا۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ بلنکن دورے میں اسرائیلی جارحیت ختم کروانے پر توجہ رکھیں، امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا۔

حماس ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اتنا اثر و رسوخ رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری اور اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

حماس رہنما کا مزید کہنا ہے کہ بلنکن فلسطینیوں کی تمام سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی امریکی حمایت غزہ کے لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی، امریکی حمایت پر اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کیے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنما بھی بلنکن سے ملاقات میں فلسطینی کاز پر توجہ رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.