اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

امید ہے آئی ایم ایف سے معاملات طے ہو جائیں گے: نوید قمر

وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے ٹنڈو محمدخان میں نرسنگ کالج کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتِ حال سے دوچار ہے، آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے پر معاشی صورتِ حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر جو کہ برسلز کے سرکاری دورے پر ہیں، انھوں نے یورپین پارلیمنٹ کی نائب صدر ایم ای پی ہیڈی ہوٹالا سے ملاقات کی۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے، ہمارے ہاں ٹیکس دینے کا رجحان کم ہے، آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہیں۔

وفاقی وزیرِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، تمام پولیٹکل پارٹیز مل بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.