اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

امیت شاہ کے گجرات فسادات میں بی جے پی قیادت کے ملوث ہونے کے بیان پر تشویش ہے، پاکستان

گجرات فسادات سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گجرات مسلم کش فسادات میں بی جے پی قیادت کے براہ راست ملوث ہونے کے بیان پر گہری تشویش ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر کا بیان پاکستان کے اس دیرینہ دعوے کی تصدیق ہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم مودی جو اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے، 2002 کے گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ مودی نے 2002 میں سماج دشمنوں کو ایسا سبق سکھایا کہ پھر کسی کو فساد کی ہمت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں 2002 کے فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کو اس وقت کے ریاستی وزیراعلیٰ نریندر مودی کے عہد میں قتل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.