پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ولید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں 70 فیصد دالیں امپورٹ ہوتی ہیں، جن پر سبسڈی دی جاتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی مخالفت ہے، وہ تو مخالفت ہی کریں گے۔
سینیٹر ولید اقبال نے بتایا کہ بین الاقوامی قیمتیں حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتیں، وزیراعظم نے تاریخی ریلیف پیکیج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم نے چند سال میں ڈیٹا جمع کیا، جس پر سبسڈی دی گئی۔
ولید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ فریٹ کی قیمت میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.