وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری اور بین الاقوامی تیل کی قیمت میں 15 دن کا فرق ہوتا ہے، آج جو تیل کے سودے ہو رہے ہیں، 15 دن میں اس کی سہولت عوام کے سامنے آجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے، لیکن معیشت چلے گی، امپورٹ بہت زیادہ ہیں، اتنا زرمبادلہ نہیں کہ ادائیگی کر سکیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی بڑھتی شرح میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا ہاتھ ہے، روس خام تیل، ڈیزل اور پیٹرول دے گا، جنوری کے دوسرے ہفتے میں روسی وزیر آئیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کسی نے گھڑی اور پین کی فروخت سے انکار نہیں کیا، کروڑوں روپے کی گھڑی دو چار کروڑ میں بیچ دی، یہ کہانی سامنےآگئی ہے۔
Comments are closed.