وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا خیال ہے کہ خیبرپختونخوا سے آٹا اسمگل ہورہا ہے۔
بونیر میں جلسے سے خطاب میں محمود خان نے وفاقی حکومت پر آٹے چوری میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کوئی بھی ادارہ بارڈر پر نہیں ہے، دراصل اگر کوئی چوری ہورہی ہے تو تم اُس میں ملوث ہو۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت اسی فنڈ سے ملکی معیشت چلا رہی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.