امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس کو امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان میں امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کی نگرانی اسسٹنٹ کلیکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کے ماتحت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کھیپیوں کے خلاف ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
مسافروں کو سہولت سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ایئرپورٹس پر تعینات کلیکٹرز کو سرپرائز وزٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز عملے کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرنے کی شکایات سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔
اِن شکایات کے پیشِ نظر حکومت نے کسٹمز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
Comments are closed.