جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدانِ جنگ میں بہترین کارکردگی دے سکتی ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر  نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدانِ جنگ میں بہترین کارکردگی دے سکتی ہے۔

یہ بات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر خطاب میں کہی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق  آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.