عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا کہ امن مارچ صوبے میں امن اور عدم تشدد کے لئے ہے۔
اے این پی زیر اہتمام صوابی میں پشتون امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مکتب فکر کے لوگ امن جلسے میں شریک ہیں۔
ایمل ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ کا مقصد ذاتی مفادات ہیں۔ امن تحریک چلانے کے لیے پختون قوم تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چوروں کو پہچان چکے ہیں۔ ہم خیبر پختونخوا کی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔
Comments are closed.