پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

امن، سیکیورٹی اور انسانی حقوق کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، صدر آئی پی یو

انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کے صدر کا کہنا ہے کہ امن، سیکیورٹی، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

آئی پی یو صدر ڈیورٹ پیچکو نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی یو اور آئی پی سی فورم سے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے آئی پی یو کے صدر کو حالیہ معاشی اور اقتصادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر پاکستان کو تجارت اور توانائی راہداری کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی اور صنعتی پیداوار سے متعلق علاقائی ممالک سے تعلقات کی بہتری کے خواہش مند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.