امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کی تحقیقات امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی کرے گی۔
امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن کے کمپیوٹر نظام میں خرابی سے امریکا بھر میں اندرون و بیرون ملک ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار اور سیکڑوں منسوخ ہوئیں۔
امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی کی چیئرپرسن ماریا کینٹ ویل کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایف اے اے کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسی کسی بندش کی روک تھام کو یقینی بنانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
امریکا میں رات گئے ہوا بازی نظام میں خرابی سے اندرون و بیرون ملک کی ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار اور سیکڑوں منسوخ ہوگئی تھیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، خرابی کو دور کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں پروازوں کی روانگی اور معطلی کے حوالے سے دی جانے والی ہدایت واپس لے لی گئی ہے۔
Comments are closed.