امریکی گلہری (Chipmunk) کی بادام کھاتے ہوئے خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی جو دیکھنے والوں کے موڈ کو بہتر بنا دے گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے ہفتے کا آغاز اچھا ہوا ہوگا، لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں، مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر ہونے والی خوبصورت ویڈیو آپ کا موڈ بہتر بنا دے گئی۔
ٹوئٹر پر بوئٹنجبیڈن اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا آغاز ایک شخص کی جانب سے پیش کردہ بادام کے ساتھ ہوتا ہے جو گلہری فوراً اُٹھا کر چکھتی ہے، کچھ دیر بادام کا ذائقہ محسوس کرنے کے بعد اسے بادام پسند آ جاتے ہیں اور وہ فوراً ایک کے بعد ایک کر کے بادام کھاتی چلی جاتی ہے۔
صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب چپمنک پہلی بار بادام چکھے۔
اس ویڈیو کو اب تک 9 ملین باد دیکھا جا چکا ہے، تقریباً 4 لاکھ بار اسے پسند کیا گیا اور ڈھائی ہزار سے زائد اس پر تبصرے کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.