امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی آج سے ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی۔
امریکی حکّام نے بتایا ہے کہ اسپیکر نینسی پیلوسی کانگریس کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نینسی پیلوسی سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گی۔
حکّام کا کہنا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی،اقتصادی شراکت داری اور جمہوری حکمرانی پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
امریکی حکّام کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے امریکی اسپیکر کے ممکنہ دورۂ تائیوان پرامریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصّہ قرار دیتا ہے۔
Comments are closed.