بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی ڈی جیز نے طویل ترین انٹرویو کا ریکارڈ توڑ دیا

امریکی ریاست اوہائیو کے ریڈیو ڈی جیز کی ایک جوڑی نے طویل ترین انٹرویو کنڈکٹ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 

زچاری سنوٹکو 808 ایس اور جان کیرول یونیورسٹی کے ڈبلیو جے سی یو، ایف ایم کے مکس ٹیپ شو  کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جبکہ ان کے ساتھی کولن کینیڈی اس شو کے کو پروڈیوسر ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے سے لائیو آن ایئر انٹرویو کیا۔ اس دوران ساتھ ہی ساتھ یہ شو انسٹاگرام اور ٹوئچ پر آن لائن اسٹریم ہوتا رہا۔ 

دونوں ڈی جیز کا یہ انٹرویو  25 گھنٹے اور 35 منٹ تک جاری رہا اور طویل ترین اور مسلسل انٹرویو کا گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ کٹھمنڈو، نیپال کے ایک ڈی جے بھانو بختا نیرولہ نے نومبر 2021 میں اس وقت قائم کیا تھا جب انھوں نے نیپالی سیاحت کے ماہر آنگ فنجو کا 25 گھنٹے اور 26 منٹ طویل انٹرویو کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.