آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی خبروں کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتا امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 42 پیسے کم ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43016 ہو گیا ہے۔
Comments are closed.