امریکا میں پولیس اہلکار نے بہیمانہ طریقے سے خاتون کو زمین پر پٹخ کر اس پر تشدد کیا اور مرچوں کا اسپرے بھی استعمال کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار ایک مرد کو حراست کے دوران ہتھکڑی لگا رہے تھے جس کی خاتون موبائل فون پر ویڈیو بنا رہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے ویڈیو بنانے والی خاتون پر اچانک حملہ کر کے اسے زمین پر پٹخ دیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر مرچوں کے اسپرے کا بھی استعمال کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار نے خاتون کو تھپڑ بھی مارا جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے پولیس اہلکار کی اس حرکت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو تفتیش مکمل ہونے تک ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لینکیسٹر شہر میں 24 جون کو ایک اسٹور کے باہر یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے مطابق مرد اور خواتین کو اسٹور کے اندر چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جا رہا تھا۔
Comments are closed.