جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں، امریکی وزیر خزانہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانا اور کشیدہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جینٹ ییلن چینی حکام سے امریکا چین رابطے بڑھانے اور غلط فہمیوں سے بچنے پر بات چیت کریں گی۔

جینٹ ییلن عالمی معیشت، قرضوں کے بوجھ، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر مسائل پر تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

امریکی وزیر خزانہ چینی حکام سے روس کو مہلک امداد کی فراہمی کے نتائج پر بھی بات کریں گی۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی چند ہفتے قبل چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.