امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سے اہم گفتگو ہوئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور چین نے دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا چین معاشی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا قومی مفادات کے تحفظ کےلیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ چین میں قید امریکیوں کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ عوامی صحت اور خوراک کے تحفظ پر چین کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا چین کے لیے براہ راست پروازیں بڑھانے پر کام کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا اور چین فوجی رابطوں کا ہونا بہت ضروری ہے، چین ابھی اس کے لیے تیار نہیں۔
Comments are closed.