امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پہلے دورہ بھارت میں مودی حکومت کی سرزنش کی، امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے خبردار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے مودی حکومت کو جمہوریت کمزور بنانے سے بھی خبردار کیا۔
بلنکن نے بھارتی سول سائٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت، بین الاقوامی آزادیوں کو درپیش عالمی خطرات کے دور میں ہمیں جمہوری تنزلی کا سامنا ہے۔
Comments are closed.