امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے بعد عراق کا دورہ کروں گا۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عراقی رہنما سے بہت اچھی اور جامع بات چیت ہوئی۔
بلنکن نے بتایا کہ تنازع کو غزہ سے باہر نہ پھیلنے کے لیے امریکا بہت محنت کر رہا ہے، ہماری پوری توجہ غزہ سے یرغمالیوں کو گھر لانے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کا وقفہ یرغمالیوں کی واپسی کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جانے والی امداد بہت ناکافی ہے، غزہ کے مستقبل میں فلسطینیوں کی خواہشات مرکز ہونی چاہئیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی اہلکاروں پر حملے عراقی خودمختاری کا معاملہ ہے۔
بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اہلکاروں کو دھمکیوں پر واضح پیغام بھیجنا ضروری تھا کہ ایسا نہ کریں۔
Comments are closed.