پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.