امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے فون پر گفتگو کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق مشترکہ مقاصد پر بات چیت کی۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان سے تعلقات میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے میں اظہارِ دلچسپی کیا۔
جان کربی نے بتایا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید سے بات چیت کے دوران خطے میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات پر بات کی۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل باجوہ سے افغانستان کی صورتِ حال، علاقائی سلامتی و استحکام پر بات کی، اس دوران پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات ہوئی۔
Comments are closed.