امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 6 جون سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاض میں داعش کے خلاف لڑنے والے 80 ممالک کے اتحاد کے اجلاس میں بھی شامل ہوں گا۔
Comments are closed.