امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نیشنل پارک سروس نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی سب سے پرانی اور سرگرم خاتون رینجر 100 برس کی عمر میں ریٹائر ہوگئیں۔
نیشنل پارک سروس کے اعلامیہ کے مطابق بیٹی ریڈ سوسکن، رچمنڈ شہر میں واقع روزی دی ریوٹر، ڈبلیو ڈبلیو آئی آئی ہوم فرنٹ نیشنل ہسٹوریکل پارک میں 15 برس خدمات انجام دینے کے بعد سرکاری طور پر جمعرات کو ریٹائر ہوئیں۔
این پی ایس کی نیوز ریلیز کے مطابق بیٹی ریڈ سوسکن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے لیے اور اپنی جنریشن کے دیگر لوگوں کے ساتھ یہ فرائض انجام دینا ان کے لیے ایک اہم موقع تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پیچھے قدموں کے ایسے نشان چھوڑکر جارہے ہیں جو کہ مستقبل میں حیرت انگیز طور پر اثر انداز ہوں گے۔
Comments are closed.