phillipines ladies hot asia girls wanted bf www.yahoo philippines.com almaty photos why do we worry about what others think thaicupid international

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی نژاد بلاگر سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر

امریکی نژاد بلاگر سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم غنودگی کی شکایت ہے، سنتھیا رچی کو آئی سی یو میں مانیٹر کیا جارہا ہے، علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سنتھیا رچی کو شک ہے کہ انہیں زہر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کا ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کا پولی کلینک اسپتال میں علاج جاری ہے ، انہیں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔

امریکی نژاد بلاگر جمعرات کی شام اسلام آباد میں اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئی تھیں، انہیں بے ہوشی کی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سنتھیارچی کو شک ہے کہ انہیں زہر دیا گیا، اس حوالے سے ان کا ٹوکسو کولوجی ٹیسٹ کیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سینتھیارچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فی الحال سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم غنودگی کی شکایت ہے، انہیں آئی سی یو میں ہی مانیٹر کیا جا رہا ہے اور علاج بھی جاری ہے۔

وفاقی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کا فیصلہ کریں گے، سیکیورٹی کے لیے اسپتال میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.