امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی۔
اینجلا ایگلر نے دورے کے دوران این سی او کی حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا اور صحت سمیت متعدد شعبوں میں جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ یہ ہماری باہمی شراکت کے قیام کا بھی 75واں یوم تاسیس ہے، آج کا میرا یہ دورہ اس مضبوط شراکت کی توثیق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شعبہ صحت اس شراکت کے ثمرات سے مستفید ہورہا ہے، پاکستان نے انسداد کورونا کی 20 کروڑ 19 لاکھ خوراکیں لگائی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے مطابق 10 کروڑ سے زائد لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کی جاچکی ہے، قومی سطح پر کورونا کی مثبت شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے شراکت میں امریکا نے 5 کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین عطیہ کیں جبکہ وبا کے دوران 7 کروڑ ڈالرز کی براہ راست معاونت کی۔
Comments are closed.